گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے باغ جناح میں 300 دکانوں کا نیا بازار سج دیاگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی سے تباہ ہوئے گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے گورنر ہاؤس سے متصل باغ جناح کی بارہ دری میں 300 دکانوں کا بازار سجا دیا گیا تاہم وہاں کاروبار تاحال شروع نہیں ہو سکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری کی قیادت کی تصاویر پر مشتمل ماڈل دکان بھی تیار ہے۔

سندھ حکومت اور میئر کراچی کی جانب سے بارہ دری میں شامیانے لگا کر تقریباً 300 سے زائد دکانوں کا سیٹ اپ تیارکیا۔ ہر دکان میں ایک ٹیبل اور کرسی بھی دی گئی ہے۔

بازار میں خوبصورت لائٹنگ اور فوارے خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی تفریح کا سبب بنیں گے، باغ جناح کی پارکنگ دکانداروں اور خریداروں کیلئے مخصوص ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button