گل پلازہ میں جاں بحق افرادکی تعداد73ہوگئی،9کی تلاش جاری

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد73ہوگئی،9افراد کی تلاش جاری،ورثا کا احتجاج۔گل پلازہ میں نویں روز سرچ آپریشن کے دوران مزید2انسانی باقیات ملیں۔دوپہرمزید2انسانی لاشوں کےباقیات ایدھی سرد خانے منتقل کیے گئے،حکام کے مطابق اب تک2خواتین سمیت22میتیں ورثاءکے حوالے کی جاچکی ہیں،22میتوں میں16کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی ہے۔سانحے کی تحقیقات کے لئے لاہور کی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کراچی پہنچی اور عمارت کا معائنہ کیا ۔ گل پلازہ کی بچی کچی عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے پر سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ کل گل پلازہ کی باقی عمارت کوسیل کردیا جائے گا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل تیز کردیا جائے گا۔ ایک پاکٹ رہ گیاہے،وہاں لاش کی کوئی اطلاع نہیں۔



