بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ سپاہی کرامت کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ جبکہ سپاہی کرامت کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز اور قومی وقار کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہدا کی نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران ، علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز اور سپاہی کرامت نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کیا۔
The funeral prayer of Lieutenant Colonel Shahzada Gul Faraz offered in Manshera, #Pakistan, with full military honours. #ISPR
Thousands attend the Shaheed officers funeral prayer, including family & friends, serving & retired officers & personnel, Government officials and local… pic.twitter.com/oeiJ8zIHPC
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) February 23, 2026



