خدمتِ انسانیت اور ادارہ جاتی اصلاحات میری اولین ترجیحات ہوں گی: پروفیسر ہارون حامد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) خدمت انسانیت اور اصلاحات ہماری اولین ترجیحات ہوں گی۔ پروفیسر ہارون حامدپرنسپل جی ایم سی۔ ڈاکٹر زاہد جعفری سابق صدر پی ایم اے، ڈاکٹر عرفان شیخ کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن اور ڈاکٹر اشفاق نیپروفیسر ہارون حامد صاحب کو پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وفد نے کہا کہ پروفیسر ہارون حامد کی خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے اور انکی قیادت میں ادارہ بہترین انداز میں کام کرے گا۔ نئے تعینات ہونے والے پرنسپل جناب پروفیسر کا کہنا تھا کہ وہ اس ذمہ داری کو تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بطریق احسن نبھائیں گے۔ خدمت انسانیت اور ادارے میں اصلاحات انکی ترجیحات ہوں۔ گی۔ گوجرانوالہ کے نامور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ عرفان شیخ نے کہا کہ پرنسپل کے شاگرد ڈاکٹر ز نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور انکی تعنیاتی بہترین انتخاب ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرنسپل پروفیسر ہارون حامد نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔



