گوجرانوالہ کے شہریوں کی موجیں لگ گئیں!نوازشریف نےماس ٹرانزٹ کی منطوری دیدی

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک30کلومیٹرسےزائدطویل ہوگا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی خصوصی شرکت۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا،گوجرانوالہ کی ترقی اورعوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا،گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ سے روزانہ51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ میں40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button