امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنے لگے، نوراڈ کی تصدیق

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور کینیڈا کے مشترکہ دفاعی ادارے نوراڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

نوراڈ نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ گرین لینڈ کی حکومت کو منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور امریکی طیاروں کی نئی کھیپ کی ترسیل میں ڈنمارک حکومت سے مکمل ہم آہنگی کی گئی ہے۔ امریکی فورسز کے پاس تمام ضروری سفارتی اجازت نامے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے، اور 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا۔

مزید برآں، امریکا اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے، جس کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائل لانچ کی بروقت اطلاع فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button