”مشن ریجیم چینج” ناکام: خلیج امریکیوں کا قبرستان بن گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے کلسٹر بموں اور ہائی ٹیک میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ امریکی فوجیوں کی گرفتاری اور ہلاکت کے دعووں نے وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں کھلبلی مچا دی ہے۔
میدانِ جنگ کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں 220 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور حیفہ میں ایران کے کلسٹر اور بنکر بسٹر میزائلوں نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ دنیا ششدر رہ گئی ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسیاں بھی اب یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ ایران میں ‘ریجیم چینج’ کا امریکی خواب خاک میں مل چکا ہے۔ ایک طرف ایران کی ثابت قدمی اور دوسری طرف چین اور روس کی جانب سے جنگ فوری بند کرنے کی سخت انتباہ نے ثابت کر دیا ہے کہ سپر پاور کا تکبر اب دم توڑ رہا ہے۔ اس سب کے درمیان، پاکستان نے بھی آپریشن ‘غضب للحق’ کے تحت افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل سٹرائیکس کر کے دشمن کی کمر توڑ دی ہے، جس سے خطے میں صورتحال انتہائی گنجھیر ہو چکی ہے۔




