سرکاری ملازمین کی بیرون ملک رخصت کی منظوری اب وزیر اعلیٰ دیں گے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے ڈاکٹرز سمیت تمام سرکاری ملازمین کی بیرون ملک رخصت کے حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب کسی بھی سرکاری ملازم کی بیرون ملک رخصت کی منظوری وزیر اعلیٰ دیں گے۔
اعلامیے کے تحت ملازمین کو اپنی رخصت کی درخواست کم از کم ایک ماہ قبل وزیر اعلیٰ کے دفتر میں جمع کرانی ہوگی تاکہ سفر کا شیڈول اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رخصت کے عمل کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری امور متاثر نہ ہوں اور ملازمین بھی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔



