گورنر پنجاب کی بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ آمد،نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا
بار اور بینچ کے تعاون سے عدالتی نظام مزید مضبوط ہوگا،گورنر پنجاب

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ آمد نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شرکت، صدر بار فاروق سنگوکا اور جنرل سیکرٹری طارق نسیم منگن سمیت نو منتخب اراکین نے گورنر پنجاب کا پر تپاک استقبال کیا، اس موقع پر وکلا برادری سول سوسائٹی میڈیا نمائندگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے، گورنر پنجاب نے نو منتخب کابینہ سے قانون کی پاسداری اور عوامی خدمت کی امید کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ وکلاء انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، امید ہے نئی قیادت وکلا کے مسائل کی حل اور پیشہ ورانہ وقار کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بار اور بینچ کے تعاون سے عدالتی نظام مزید مضبوط ہوگا، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قانون کی بالادستی سے جمہوریت کی مضبوطی ہے، سیاسی میدان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے بہت سی سیاسی سختیاں برداشت کیں، بار کی نو منتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، نوجوان وکلاء دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کو شعار بنائیں۔



