گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صحافیوں کی ملاقات

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صحافیوں کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ہمراہ ملاقات وفد میں شامل صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ، صابر حسین بٹ،میاں شہباز احمد،سید ضمیر کاظمی،سید مستجاب حسین زیدی،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ عتیق یوسف ضیاء،سرپرست ڈسٹرکٹ پریس کلب عبد الرؤف مغل،ناصر اقبال مہرنے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ لوگ پیپلز پارٹی کو آنے والیالیکشن میں ووٹ کے ذریعے بھر پورنمائندگی دیں گے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر پاکستان کا کامیاب مقدمہ جیت کر عوام کی دلوں پر چھاپ چھوڑ دی،لوگ پیپلز پارٹی کو آنے والے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بھر پورنمائندگی دیں گے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے وفد کی جانب سے وزیرآباد میں گجرات یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام اور بی ایس کلاسز کے لیے مضامین میں اضافہ کے حوالہ سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک درخواست میں مطالبات لکھ کر بھیجیں کوشش کر کے مطالبات کو حل کرواؤں گا انہوں نے کہا صحافی معاشرہ کی آنکھ ہیں جو مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صحافیوں کو حق بات کہنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہنا چاہیے اور بلا خوف خطر اپنی ڈیوٹی انجام دینا چاہئیے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

مزید خبریں

Back to top button