گورکھ ہل اسٹیشن پر شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا

دادو(رپورٹ:عابد ببر)گورکھ ہل اسٹیشن پر شدید سردی برقرار ہے۔ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا ہے۔
گورکھ ہل اسٹیشن پر شدید سردی کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انتظامیہ کے مطابق درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گرنے سے جیپوں اور سڑک کنارے جمی شبنم برف میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں، خاص طور پر کراچی سے آنے والے سیاح سرد موسم اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باوجود گورکھ ہل کا موسم اور ماحول خوشگوار ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ سہولیات ناکافی ہیں



