گورکھ ہل اسٹیشن منصوبے میں اربوں روپے کا کرپشن گھوٹالہ

jano.pk کی خصوصی رپورٹ نے غضب کرپشن کی عجب کہانی کھول دی

دادو(رپورٹ:عابد ببر) آڈیٹر جنرل نے گورکھ ہل اسٹیشن سے متعلق آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں بڑے انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود گورکھ ہل منصوبہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

گورکھ ہل میں جعلی ترقیاتی کاموں کے مناظر!

رپورٹ کے مطابق متعلقہ محکموں نے فنڈز تو استعمال کیے لیکن ترقیاتی کاموں اور سہولیات کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ کئی منصوبے کاغذوں میں مکمل دکھائے گئے لیکن حقیقت میں ان پر کوئی کام نہیں ہوا
کئی سکیمیں ادھوری چھوڑ دی گئیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورکھ ہل کے لیے مختص فنڈز کے استعمال میں شفافیت نہیں برتی گئی۔ متعدد اسکیمیں ادھوری رہیں اور عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا،177آئٹمز کے ریکارڈ میں بے قاعدگیاں سامنے آئیں جن میں فنڈز کے غلط استعمال،غیر شفاف ادائیگیوں اور منصوبہ بندی کی کمزوری شامل ہے۔

گورکھ ہل میں جعلی ترقیاتی کاموں کے مناظر!

آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں پر فوی ایکشن لینے کی ہدایت کردی
آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر ان بے ضابطگیوں کا نوٹس لے اور فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائے تاکہ عوامی پیسے کاضائع نہ ہو۔

مزید خبریں

Back to top button