فلم گول مال کا ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہدایتکار روہت شیٹھی کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر کامیڈی فرنچائز گول مال کے مداحوں کے لیے بڑی خبر کا اعلان کر دیا۔
الی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے مشہور فرنچائز ’گول مال‘ کا ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا جس میں اکشے کمار نے بھی شمولیت کی تصدیق کردی۔
اکشے کمار کے علاوہ گول مال کی فرنچائز کی ابتدائی فلم میں شامل تھری ایڈئس کے اداکار شرمن جوشی کی بھی واپسی ہوئی ہے جب کہ اجے دیوگن، ارشد وارثی، شریاس تلپڑے، تشار کپور اور کنال کیمو کے ساتھ ایک ٹیزر بھی شیئر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گول مال فرنچائز کو دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور اس کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔
14 مارچ کو اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم کے سیٹ کی جھلک اور ان کا نیا انداز دکھایا گیا۔انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا ’ہیپی برتھ ڈے روہت، آپ کی سالگرہ پر یہ پاگل پن اور بھی بڑا اور شور شرابے والا ہو گیا ہے۔ گول مال 5 کی اس دیوانی فیملی کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں۔ اب ہنگامہ شروع ہونے دو!
اس ویڈیو میں فلم کی کاسٹ اور عملہ شوٹنگ کے دوران مصروف نظر آتا ہے ج بکہ اکشے کمار کی فرنچائز میں شمولیت کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہو گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
Happy Birthday Rohit 🎉
On your birthday, the madness just got bigger and louder.
Excited to be joining this crazy family of Golmaal 5!
Let the chaos begin! 😂 pic.twitter.com/2dEESHe8Rk— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 14, 2026



