سونے اور چاندی کے2بڑے سمگلرز گرفتار،2کلو سونا،3کلو غیر ملکی چاندی پکڑی گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کسٹمزانفورسمنٹ لاہور نے اندرون ملک سونے چاندی کی اسمگلنگ کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا.
ذرائع کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ لاہورنے اسمگلرز کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک اربوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ ی گئی ہیں۔
کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہور میں اندرون ملک سونے اور چاندی کی اسمگلنگ اور ترسیل کا بڑا نیٹ ورک متحرک ہے جس پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بس کے ذریعے کراچی سے لاہور سونا چاندی لانے والے دو اسمگلرز کو پکڑ لیا۔
فرحان اور نوید خان نامی اسمگلرز سے دو کلو سونا اور 35 کلو غیرملکی چاندی پکڑی گئی، ملزمان بس کے ذریعے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی کراچی سے لاہور لارہے تھے۔
کسٹمز انفورسمنٹ نے دو گرفتار ملزمان فرحان احمد اور نوید خان سکنہ کراچی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 35/2025 درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔



