پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(jano.pk)پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1629 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے میں دستیاب رہاجبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 5 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 4217 ڈالر پر جا پہنچا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 5337 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 4575 روپے پر مستحکم رہی۔



