سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93ہزار662 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3686 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا کی فی اونس قیمت 4713 ڈالر ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 9869 روہے ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button