سونے کی قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں15ہزار300روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا4لاکھ 94 ہزار سے زائد کا ہوگیا ہے۔اسی طرح10گرام سونے کا بھاؤ13ہزار117روپے اضافے سے4لاکھ23ہزار578روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں153ڈالر اضافے سے4713فی اونس کا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button