بدین:پولیس نے چوری شدہ سونے کی جگہ آ رٹیفیشل زیورات دکھا کر دھوکہ دیا، تاجر کا الزام

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین پولیس نے بدین کے تاجر کو ماموں بنادیا تاجر سونے کے چوری  ہونے والے سونے کے اصل زیورات کی جگہ پولیس نے آ رٹیفیشل زیورات پر سونے کا پانی چڑھا کر تاجر کو ان کے چوری ہونے والے زیورات کی برآمد گی دکھادی تفصیل کے مطابق بدہن شہر کے وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی تاجر غضنفر علی خواجہ نے گزشتہ روز بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے کے ان کے گھر سے پچھلے ماہ 15 دسمبر کی رات کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری ہو گئے تھے جس کا انہونے صدر تھانہ بدین پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا 23دنوں کے بعد گزشتہ رات مجھے بدین تھانے پر طلب کرکے ایس ایچ او اعجاز احمد سومرو اور سٹی انچارج ایاز انصاری نے میرے چوری ہونے والے طلائی زیورات کے ہوبہو زیورات دکھائے گئے او کہا گیا کے نواز شاہ نامی چور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے یہ چوری کے زیورات بر آ مد ہوئے ہیں غضنفر علی خواجہ نے بتا یا چور سے برآمد کیئے گئے زیورات کی تصاویر میں نے اپنی بیوی کا دکھائے جس نے شک ظاہر کیا چوری ہونے والے زیورات اور بر آمد ہونے والے زیورات کی ڈزائن میں فرق ہے جس پر میں نے پولیس کی جانب سے چور سے برآمد دکھائے گئے زیورات جو پولیس کی تحویل میں ہیں ایک سنار سے تصدیق کرائی تو وہ زیورات سونے کے نہیں ہیں وہ آ رٹیفیشل ہیں ان پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے غضنفر علی خواجہ نے  آئی  جی سندھ ڈی آئی  جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کے اس معامرے کی اعلی سطح کی تحقیقات کرائی جائے اور مجھے اپنے لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور دوسرا گھرو سان واپس دلا یا جائے صحافیوں کی سوال پر غضنفر علی خواجہ نے بتایا کے چور نواز شاہ کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرہ سے ہوئی تھی جو مینے پولیس کو پرووائیڈ کی تھی

مزید خبریں

Back to top button