لاہور: 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور پولیس نے اچھرہ لطیف جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کے مرکزی ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متعدد جیولرز سے سونا لے کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزم کو قابو میں کیا۔
شیخ وسیم کے خلاف اچھرہ پولیس اسٹیشن میں دس مقدمات درج ہیں، اور پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران اس کے دیگر شریک ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور چوری شدہ مال کی بازیابی کے اقدامات کیے جائیں گے۔



