18 قیراط سونے سے بنا کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر نیویارک میں لگی ایک منفرد بولی، 18 قیراط سونا سونے سے تیار کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سونے سے بنا کموڈ اطالوی وژیول آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے تیار کیا ہے۔بولی میں سونے سے تیار کموڈ امریکا کے مشہور برانڈ نے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 223 پاؤنڈ وزنی یہ ٹوائلٹ2016 میں تیار کیا گیا تھا اور رواں ماہ اسے بریور بلڈنگ میں نصب کیا گیا، جہاں لوگوں کو نیلامی سے قبل اسے انفرادی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق یہ 223 پاؤنڈ وزنی بیت الخلا جسے کیٹیلان نے’’امریکا‘‘کا نام دیا، مکمل طور پر 18 قیراط سونے سے بنا ہوا تھا اور اس کی ابتدائی بولی $10 ملین تھی، جو اس وقت سونے کی مارکیٹ ویلیو کے برابر تھی۔
کیٹیلان نے بتایا کہ اس آرٹ ورک کا مقصد امریکا میں دولت کی حد سے زیادہ بھرمار اور فضول خرچی پر طنز کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ قیمتی چیز سب سے عام اور ضروری جگہ پر رکھی جائے تاکہ اعلیٰ فن اور عام استعمال کے درمیان تعلق دکھایا جا سکے۔
نیلامی سے قبل، عوام کو یہ بیت الخلا سوتھ بیز کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں دیکھنے کی اجازت دی گئی، لیکن استعمال کی اجازت نہیں تھی۔
اس کے بعد یہ سونے کا بیت الخلا نیویارک سے انگلینڈ بھیجا گیا اور بلین ہیم پیلس میں رکھا گیا، لیکن بعد میں یہ چوری ہو گیا۔ دو افراد کو سزا ہوئی، مگر بیت الخلا کبھی واپس نہیں ملا۔
کیٹیلان کے پچھلے مشہور کاموں میں ’Comedian‘بھی شامل ہے، جس میں ایک کیلا دیوار سے ٹیپ لگا کر چسپاں کیا گیا تھا اور یہ پاپ کلچر میں فوراً ہٹ ہو گیا، جس کی قیمت $6 ملین تک پہنچی۔



