گوجر خان،شادی ہال میں2گروپوں میں فائرنگ،2افراد قتل

گوجر خان(جانو ڈاٹ پی کے)گوجر خان کے شادی ہال میں دو گروپوں میں فائرنگ سے خوشیوں بھری تقریب ماتم کدہ بن گئی،فائرنگ سے 2افراد قتل ہو گئے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، مرنے والوں کی شناخت زرید اور رحمن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق دو مختلف دو گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق فریقین میں گزشتہ 21سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔



