ایران کا بڑا سرپرائز: دنیا حیران ,ٹرمپ پریشان

​لاہور/واشنگٹن( خصوصی تجزیہ \جانو ڈاٹ پی کے)​ایران امریکہ جنگ میں ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ آ گیا ہے جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کو متحرک کر کے امریکی فضائیہ کو دھول چٹا دی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایران نے ایک ہی دن میں تین امریکی جنگی طیارے (ایف-35، ایف-15 اور اے-10) مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی تصدیق وال اسٹریٹ جنرل اور سی این این جیسے عالمی اداروں نے بھی کر دی ہے۔ اس صورتحال نے صدر ٹرمپ کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے کہ امریکہ ایران کی میزائل صلاحیت کو ختم کر چکا ہے۔ دوسری جانب، امریکہ میں ڈیموکریٹ امیدوار کملہ ہیرس کے ایک وائرل کلپ نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جس میں انہوں نے جنگ کو امریکی عوام پر مسلط کردہ بوجھ قرار دیا ہے۔

​پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر آج ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عوامی دباؤ کو محسوس کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد 80 روپے کا اضافی ٹیکس واپس لے کر عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے، جس پر انہیں سراہا جا رہا ہے۔ گو کہ پیٹرول کی بنیادی قیمت میں اضافہ برقرار ہے، لیکن ٹیکس کی واپسی کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور ایران جنگ کے عالمی اثرات پر گوہر بٹ کا مکمل تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button