مذاکرات ناکام!ایران نے امریکہ کے مطالبات مسترد کر دئیے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا ہے جب ایران نے واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ 15 نکاتی مطالبات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے 5 سخت شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔ تہران کا موقف ہے کہ جب تک ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند نہیں کی جاتی اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف ٹھوس ضمانتیں فراہم نہیں کی جاتیں، مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ایرانی حکام نے جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے اور حزب اللہ سمیت اپنے اتحادی گروپس کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کے حوالے سے بھی اہم خبریں سامنے آئی ہیں جنہوں نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے سامنے اپنے والد کی قید اور صحت کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جبکہ حکومتی ذرائع ان دعوؤں کی تردید کر رہے ہیں.
مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




