ایران کا اسرائیل پر سپر سونک میزائل حملہ، 200 ہلاکتوں کے دعوے!

تہران/ یروشلم( جانوڈاٹ پی کے) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جدید سپر سونک میزائلوں سے کیے گئے اس حملے میں اسرائیل کے 100 سے زائد حساس فوجی اور انٹیلی جنس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے دعوے کے مطابق حملے میں کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، تاہم بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ شدید ضرور تھا لیکن ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 بتائی گئی ہے، جس سے اطلاعات میں واضح تضاد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ احمر سے ہٹ کر یونان کی جانب منتقل ہو گیا ہے، جسے ماہرین خطے میں بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
مزید سنسنی خیز تفصیلات کے لیے دیکھئے گوہر بٹ کا یہ وی لاگ




