غریب آدمی اگر بسنت نہیں منائے گا تو’’کانٹی‘‘مارے گا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)غریب آدمی اگر بسنت نہیں منائے گا تو’’کانٹی‘‘مارے گا۔لاہور میں دودہائیوں کے بعد بسنت کے تہوار کے موقع پر گڈی اور ڈور خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیاہے۔سینیر صحافی گوہر بٹ نے اپنے وی لاگ میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ خوشیاں اپنی بساط کے مطابق منانا ہے لیکن لاہور کا خاص تہوار بسنت منانا ہر طبقے کا برابر کا حق ہے،کسی بھی طبقے کے لوگوں کو اس حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔انہوں نے متوسط اور غریب طبقے کو بسنت کے تہوار میں شامل کرنے پرزور دیا اورکہاگڈی اور ڈورمہنگی ہونے کیوجہ سے اس طبقے کی پہنچ سے باہر ہے اگراس کی قیمتیں کم نہ کی گئیں توبسنت منانے کا خواہش مند طبقہ وسائل نہ ہونے کے باعث آپ کی پتنگ پر’’کانٹی‘‘ضرورمارے گا۔
کانٹی:پتھر یا کسی وزنی چیز کے ساتھ ڈور کو باندھ کراُڑتی ہوئی پتنگ کی ڈور پر پھینکا اور پھر اسے اپنی طرف کھینچنے کے عمل کو کانٹی مارنا کہتے ہیں۔




