ایران جنگ پر واشنگٹن اور ویٹی کن کا اختلاف بڑھ گیا

ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران جنگ پر واشنگٹن اور ویٹی کن کا اختلاف بڑھ گیا، کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشو پوپ لیو نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوئی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا خدا کسی تنازع کو برکت نہیں دیتا، مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے، انسانی جانوں کو محض ذاتی مفادات کا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا امن کے شہزادے، یسوع مسیح کے پیروکار کبھِی ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے جو کبھی تلوار چلاتے تھے اور آج بم گراتے ہیں۔
اس سے پہلے پوپ لیو صدر ٹرمپ کے اُس بیان پر بھی تنقید کرچکے ہیں جس میں ٹرمپ نے ایران میں پوری تہذیب جڑ سے اکھاڑنے کی دھمکی دی تھی۔



