گلوبل صمود فلوٹیلا کے137سماجی کارکن اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے
450 سماجی کارکن اب بھی حراست میں ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں

استنبول(jano.pk)اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعدگلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن ترکیےکے شہراستنبول پہنچ گئے۔36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ،اٹلی،اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈاورتیونس کےکارکن استنبول پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔ان میں سابق پاکستانی سینیٹرمشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
🔴 اندلس کے دل سے اٹھنے والی آواز:
طارق ابن زیاد کا خون رکھنے والے ہسپانوی فلسطین کے لیے زمین و آسمان ہلا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/xibgDkG34X
— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 4, 2025
450 سماجی کارکن اب بھی حراست میں ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں
ادھراسرائیلی جارحیت کے باوجودامدادی سامان لےکرایک اورفلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہوگیا کشتیوں پر بین الاقوامی سماجی کارکن موجود ہیں۔پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں حیدرآباد، سجاول، میرپورخاص، ملتان، حب، قلات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اورنوشہرہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیااورریلیاں نکالیں۔
🔴 صمود فلوٹیلا کی کارکن آیشن کانتوغلو:
جس جگہ ہمیں قید کیا گیا وہاں غزہ کی تصویر لگا کر لکھا تھا ’’غزہ میں خوش آمدید‘‘۔
ہمیں جانوروں کے پنجرے جیسی جگہ پر رکھا گیا، برہنہ تلاشی لی گئی۔
باپردہ خواتین کے دوپٹے چھین لیے گئے تو ہم نے اپنی قمیضیں ان کے لیے اوڑھنے کو دے دیں۔ pic.twitter.com/TgCFzPa4JT— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 4, 2025
دوسری جانب اٹلی، اسپین، یونان اور بنگلا دیش میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں مظاہرےکیے گئے۔غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں کیےگئے مظاہروں کے دوران اٹلی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، روم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے جب کہ اسپین میں ہزاروں طلبا نے بھرپور احتجاج کیا۔



