جوا کمپنی مبینہ تعلق:سابق آسٹریلوی پیسر گلین میگرا ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)جوا کرانے والی کمپنی کے ساتھ مبینہ تعلق کی بنا پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کر دیا ،گلین میگرا کو ایشیز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیا دپر پینل سے فارغ کیا گیا ، ان کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے۔

آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ قومی براڈ کاسٹر ادارے کی پالیسی کے مطابق ملازم کا جوئے کی کمپنی کےساتھ کوئی تعلق نہیں ہو سکتا ، فاسٹ بولر کا میگرا فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے لیے جوئے کی کمپنی سے تعلق ثابت ہوا۔

براڈکاسٹر نے بیان میں کہا کہ براڈ کاسٹر ادارے اور گلین میگرا نے باہمی طور پر راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 2022 میں سابق فاسٹ بولر میچل جانسن بھی ادارے کی اسی پالیسی کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button