گلگت بلتستان میں انتخابی معرکہ،پولنگ کاوقت ختم،گنتی شروع

گلگت (جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے،صبح 8بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا وقت5بجتے ہی ختم ہوگیا۔پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا،

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار ہیں۔

پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق الیکشن میں 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 708 ہے۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے قائم 1391 پولنگ سٹیشن میں سے 349 پولنگ سٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، انتخابات کیلئے گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 17 ہزار 500 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور شفاف، آزادانہ و پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا

مزید خبریں

Back to top button