نجات مہران آپریشن کا دباؤ: 20 مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے

گھوٹکی(وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے ) سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مھران آپریشن کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں انتہائی سنگین نوعیت کے (20) مقدمات میں مطلوب ایک ملزم نے سرینڈر کر دیا ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی دلیرانہ کمانڈ میں مؤثر حکمت عملی کی بدولت ڈاکوؤں کے خلاف نجات مہران آپریشن میں لاڑکانہ سکھر رینج پولیس وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز کی جانب سے کچے کے ڈاکو/اغواء کار سرینڈر کرنے یا پھر دورانِ پولیس آپریشن اپنے منطقی انجام کے لئے تیار رہنے کہ واضح پیغام کے نتیجے میں گھوٹکی پولیس کی اہم کامیابی متعدد مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کبیر ولد پیارو بوزدار سکنہ پیر بری نے گھوٹکی پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا سرینڈر کرنے والا ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات جن میں قتل،دہشتگردی چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا سرینڈر کرنے والے ملزم نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر کے پولیس کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر پیش ہونے کا پیغام دیا سرینڈر کرنے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے،اور مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پولیس کا نجات مہران آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا عوام کی جان و مال کے تحفظ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے پر عزم ہیں۔



