گھوٹکی پولیس کی بہترین کاروائی، کچی شراب/ٹھرا و دیگر سامان برآمد دو ملزمان فرار،کیس داخل

گھوٹکی (وجے کمار چاولہ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا منشیات فروشوں و دیگر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن انچارج ڈی آئی بی علی اصغر جسکانی اور تھانہ یارو لنڈ پولیس نے نزد گاؤں راھمن لنڈ میں سخاوت عرف سخی لنڈ اور مختیار لنڈ* والوں کی کچی شراب کی بٹھی پہ چھاپہ مار کر سوؤں لیٹر دیسی شراب/ٹھرا و دیگر سامان برآمد کر لیا۔دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔چھاپے کے دوران برآمد سامان۔1- کچی شراب کی ایک بٹھی2- کچی شراب/ٹھرے کے 04 عدد ڈرم بھرے ہوئے،جن میں سوؤں لیٹر کچی شراب تھی۔3-چھوٹی ڈرمیاں 2 عدد جن میں کچی شراب بھری ہوئی تھی۔ پولیس برآمد کچی شراب و دیگر سامان کو تھانہ پہ لے آئی اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 09/2026 دفعہ 3/4منشیات حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button