گورنر سندھ بننے پر نہال ہاشمی کو مبارکباد، لیگی خواتین رہنماؤں کا نیک تمناؤں کا اظہار

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ(ن)لیڈیز ونگ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی جانب سے گورنر سندھ کو مبارکباد تفصیل کے مطابق : پاکستان مسلم لیگ(ن)لیڈیز ونگ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی پریزیڈنٹ ہیر علوی نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نہال ہاشمی ایک باصلاحیت، تجربہ کار اور نظریاتی رہنما ہیں جن کی قیادت میں صوبہ سندھ میں ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اقدامات سامنے آئیں گے ہیر علوی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور امید ہے کہ گورنر سندھ کی حیثیت سے نہال ہاشمی صوبے کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین قیادت اور کارکنان گورنر سندھ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔



