ریجنل ڈائریکٹر فضل محمد شیخ کی جانب سے گاؤں پنجو لبانو کھلی کچہری

ڈھرکی/گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانو ڈاٹ پی کے)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر فضل محمد شیخ کی جانب سے گاؤں پنجو لبانو کے رہائشیوں کو درپیش انتظامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ گھوٹکی فضل محمد شیخ سمیت متعلقہ افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران عام.شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں ۔ ریجنل ڈائریکٹر فضل محمد شیخ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام شکایات کو قواعد و ضوابط کے تحت جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ملازمین کو کسی دفتری یا مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فوری نوعیت کی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بلا معاوضہ اور بغیر کسی وکیل یا تاخیر کے سرگرم عمل ہے۔ عوام سادہ کاغذ پر درخواست دے کر محتسب اعلیٰ گھوٹکی کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں ۔ عوام کو شکایات درج کرانے میں کسی پیچیدہ عمل سے گزرنا نہیں پڑے گا ۔

مزید خبریں

Back to top button