گھوٹکی:ڈاکوؤں کا بس پر حملہ،فائرنگ،ڈرائیور سمیت20مسافر اغوا،گاڑی صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی

اوباڑو/گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوباڑو کے قریب مسافر کوچ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ڈرائیور سمیت 20افراد کو اغوا کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مرید شاخ کے قریب گڈو کشمور روڈ پرمسافر بس پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو کچھ مسافروں کو  اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں

Back to top button