تباہ حال غزہ کیلئے فوڈ سپلائی کا آغاز،انسانی ہمدردی کی کوششیں تیز
🚛راشن، پانی اور ضروری سامان کی ترسیل

غزہ(سپیشل رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مہینوں سے جاری تباہ کن بمباری اور محاصرے کے بعد بالآخر غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینی عوام کے لیے خوراک کی فراہمی کا عمل جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ عالمی امدادی اداروں اور چند اسلامی ممالک کی کوششوں سے فوڈ کنوائے غزہ کے مختلف متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر، شہری کئی دنوں سے بھوک، بیماری اور پینے کے صاف پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور دیگر تنظیموں نے بارہا مطالبہ کیا تھا کہ انسانی بنیادوں پر فوری ریلیف پہنچایا جائے۔
🚛 راشن، پانی اور ضروری سامان کی ترسیل
ذرائع کے مطابق، تازہ ترین کھیپ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک خوراک، پینے کا پانی اور ابتدائی طبی امداد شامل ہے۔ یہ امداد رفاح بارڈر کے ذریعے مصر سے داخل کی گئی، جہاں کئی دنوں سے ہزاروں ٹن امدادی سامان رُکا ہوا تھا۔
اقوامِ متحدہ، عالمی ریڈ کراس اور دیگر اداروں نے امداد کی بحالی کو سراہا، مگر خبردار کیا کہ یہ صرف "ایک آغاز” ہے، اور غزہ کے عوام کو طویل المدت مدد کی اشد ضرورت ہے۔
Aid trucks carrying food, medical supplies and shelter equipment move toward Gaza as part of the ceasefire agreement https://t.co/3kDhLDACJu pic.twitter.com/RSB0VhAGMp
— Reuters (@Reuters) October 11, 2025
اقوام متحدہ کے ایک نمائندے کا کہنا تھا”یہ خوراک چند دن کے لیے کافی ہو سکتی ہے، لیکن جب تک مکمل سیزفائر نہیں ہوتا، انسانی بحران بڑھتا رہے گا۔



