وررجینیا میں بھی تاریخ رقم،غزالہ ہاشمی پہلی مسلم لیفٹیننٹ گورنرمنتخب

ورجینیا(نیٹ نیوز)ورجینیامیں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنرمنتخب ہوگئیں۔امریکا کی ریاست ورجینیا میں بھی تاریخ رقم ہوگئی جہاں61برس کی غزالہ ہاشمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لیفٹینینٹ گورنر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔غزالہ ہاشمی کا مقابلہ ری پبلکن حریف جان ریڈ سے تھا۔ آخری اطلاعات تک غزالہ ہاشمی کو 55فیصد سےزائد اور ان کے حریف کو 44 فیصد کے قریب ووٹ ملے۔سال 2024 میں غزالہ ہاشمی نے لیفٹنینینٹ گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ورجینیا میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی مسلم اور ایشیائی امریکی شخصیت ہیں،جون میں جب ڈیموکریٹک پرائمری ہوئی تھی اس میں بھی غزالہ ہاشمی انتہائی مضبوط امیدوار تھیں۔انہوں نے اپنے پانچوں حریفوں کو باآسانی ہرا کر ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹکٹ جیت لیا تھا۔غزالہ ہاشمی کو ورجینیا کی ریاستی سینیٹ میں پہلی مسلم اور پہلی جنوب ایشیائی امریکن رکن منتخب ہونے کااعزاز بھی حاصل ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیوں نے انہیں سیاست کی جانب مائل کیا تھا۔



