حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کامعاہدہ نافذ العمل ہوگیا

غزہ سے20اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتواریاپیرکو متوقع

قاہرہ(نیٹ نیوز)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا دعویٰ سامنےآیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق2بجے سےنافذالعمل ہوگیا ہے۔مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ شرم الشیخ میں مثبت پیشرفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنگ بندی آج شام اسرائیلی حکومت کی طرف سے معاہدےکی توثیق کے بعدنافذالعمل ہوگی۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ غزہ سے20اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتواریاپیرکو متوقع ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے پر آج باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button