امریکااورایران میں بالواسطہ رابطے،نمائندگان کی ملاقات پاکستان میں ہو سکتی ہے،جرمن وزیر خارجہ

فرینکفرٹ(جانوڈاٹ پی کے)جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول کا کہنا ہے میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقات کی تیاریاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات بظاہرپاکستان میں ہو سکتی ہے۔



