عام انتخابات،الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

گلگت (جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کُل جماعتی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔
انتخابی عمل کو صاف شفاف منصفانہ اور جمہوری اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کُل جماعتی کانفرنس 18 دسمبر کو سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوگی۔



