حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رات مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل حکام کے حوالے کردیا ہے۔
اس سے قبل بھی حماس غزہ امن معاہدے کے تحت4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 زندہ یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالےکرچکا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل نے مصری سرحد سے ملحقہ رفح بارڈر کو کھول دیا ہے اور رفح کراسنگ سے امدادی قافلوں کی غزہ آمد شروع ہونے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی اچھی صحت کے ساتھ واپس آچکے تاہم ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں غزہ میں ملبے کے نیچے سے فلسطینی شہدا کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہےاور 24گھنٹوں میں مزید44 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔



