غزہ: طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث 3 بچوں سمیت 14 فلسطینی جاں بحق

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں3 بچوں سمیت 14 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کے سول ڈیفنس کے مطابق تینوں بچوں کا انتقال شدید سردی سے ہوا جبکہ دیگر فلسطینی بم باری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ڈھانچے اور شیلٹرز گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب بےگھر فلسطینیوں نے سردی کی شدت سے بچنے کے لیے مٹی سے گھر بنانے شروع کردیے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد سے غزہ میں اب تک 70 ہزار 654 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 95 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔



