کون بلاتا ہے انہیں؟ عامر خان کی دوست گوری پاپا رازی پر برس پڑیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپارازی (فوٹو گرافرز) پر برس پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا ممبئی میں پاپا رازی نے پیچھے کیا جس پر وہ برہم ہوگئیں۔
گوری نے پاپا رازی سے پیچھے کرنے کی وجہ پوچھی اور کہنے لگیں کہ ’کون بلاتا ہے انہیں، مجھے تنہا چھوڑ دیں۔؟‘
وائرل ویڈیو میں گوری سپراٹ کو باہر نکلتے اور فوٹو گرافرز کے گروپ کو ان کی تصاویر لینے کے لیے پیچھے چلتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ پریشان ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اداکار اور گوری سپراٹ 25 سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن ان کی دوستی تقریباً ڈیڑھ سال پہلے رومانوی تعلق میں بدل گئی۔
مارچ 2025 میں عامر خان نے 60ویں سالگرہ پر گوری سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔
عامر خان اور گوری سپراٹ نے چین میں منعقد ایک تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔
اداکار اور گوری سپراٹ نے چینی اداکاروں شین ٹینگ اور ما لی کے ساتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں۔
انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کو پہلی بار میڈیا کے سامنے متعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ گوری سپراٹ کا 6 سالہ بیٹا بھی ہے اور وہ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرتی ہیں۔



