سندھ کی زمین نے گیس کا بڑا خزانہ اُگل دیا،پورے ملک کی موجیں،قلت ختم
کنویں سے اب یومیہ 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کی زمین نے گیس کا بڑا خزانہ اُگل دیا،پورے ملک کی موجیں،قلت ختم ہو جائے گی۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکےمطابق کنویں پرگیس بحالی کا آپریشن کامیابی سےمکمل کرلیاہے،ضلع مٹیاری سندھ ہالا بلاک آدم ویسٹ میں گیس کا کنواں دوبارہ آپریشنل ہوگا،کنواں2014میں کھوداگیا تھا اور2015 میں گیس دریافت ہوئی،جبکہ 2019 میں پانی نکل آنے سے کنویں سے گیس کی پیداوار رک گئی۔
کنویں سے اب یومیہ 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہےکنواں 65 فیصد پی پی ایل اور 35 فیصد ماری انرجیز کا ہے۔



