لاہور اور ڈی جی خان میں گیس سلنڈر دھماکے،8افرادجھلس گئے

فیروزوالا میں گیس سلنڈر دھماکے سے 3افرازخمی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں گیس لیکج  سے دھماکوں میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فیروزوالا شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں سلنڈر والی دکان میں دھماکے کے باعث3افراد ر زخمی ہوگئے،زخمیوں ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے5افراد جھلس گئے۔زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،ایل پی جی گیس سلنڈر میں ری فیلنگ کے دوران آگ لگ گئی جس سے دکاندار سمیت 5 افراد جھلس گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button