لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)لکی مروت میں گیس ایس ایم ایس کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لکی مروت تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پرکُرم پل کے قریب گیس کی مرکزی پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔ زوردار دھماکے کے بعد گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور محکمہ گیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ محکمہ گیس حکام کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button