وزیرآباد میں کوڑا ٹیکس بم، عوام پر ایک اور بوجھ، 300 سے 1500 روپے ماہانہ بلز نے شہریوں کو سٹپٹا دیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) عوام کو سہولیات کی بجائے تکلیفات میں اضافہ کا ایک اور شاہکار حکومت نے کوڑا کرکٹ کے نام پر بل بھجوا دیئے ماہانہ 3 سو روپے سے 1500 روپے تک کوڑا ٹیکس کے بل ادائیگی کی آخری تاریخ کو موصول عوام سٹپٹا اٹھے گھر کے اخراجات چلا نہیں پاتے اوپر سے نئی آفت کوڑا ٹیکس بھی لاگو حکومت عوام کے جسم سے خون کے آخری قطرے بھی نچوڑ رہی ہے خدا را وزیر اعلیٰ پنجاب عوام پر رحم کریں سینئر مسلم لیگی راہنما افتخار احمد بٹ۔وزیرآباد کے مختلف محلوں اور علاقہ جات میں شہریوں کو کوڑا ٹیکس کے بل موصول ہو گئے کئی ایک افراد کو دو ماہ کے اکٹھے بل بھجوائے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے 3 سو روپے ماہانہ سے لے کر 1500 روپے ماہانہ بل وصول کیے جا رہے ہیں گھریلو صارفین 5 مرلہ سے کم والوں کو 3 سو روپے ماہانہ دوکانداروں کو 5 سو روپے سے ایک ہزار اور کارخانہ داروں سے 1500 روپے تک کوڑا بل بھجوائے جانے کی اطلاعات ہیں صدر انجمن تحفظ حقوق عوام و سینئر مسلم لیگی راہنما افتخار احمد بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ متوسط طبقہ کے افراد اور عام غریب شہری بمشکل گذر بسر کر رہے ہیں خدا را نالائق مشیروں کے ناقص مشورے کی بجائے میاں محمد نواز شریف اور سینئر مسلم لیگی قائدین سے مشاورت کریں نت نئے ٹیکسز،چالان توڑ پھوڑ اور تجاوزات کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کیا جانا مسلم لیگی حکومت کے لیے مستقبل میں مشکلات کا سبب بنے گا عوام کو ریلیف دینے اور سہولیات پہنچانے کی بجائے کوڑا ٹیکسز سمیت دیگر نت نئے ٹیکسز کا نفاذ مسلم لیگی کارکنان میں اضطراب پیدا کر رہا ہے ایک طرف مہنگائی سے عوام پریشان اور اوپر سے نئے ٹیکسز کا نفاذ اور ظلم یہ کہ آخری تاریخ کے روز بل بھجوا کر عوام کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ مسلم لیگی قیادت کو عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا پابند بنائیں اور نت نئے ٹیکسز سے عوام کی جان چھڑوائی جائے۔



