سرگودھا: پولیس کا کامیاب آپریشن،15مقدمات میں مطلوب 5 رکنی چور گینگ گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری، مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 15 مقدمات میں مطلوب 05 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے چوری شدہ 08 موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، مویشی اور نقدی برآمد کی گئی ہے، جس کی مجموعی مالیت 24 لاکھ 68 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال، ارسلان، شہزاد، خلیل اور آصف شامل ہیں، جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا مال مسروقہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



