ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔ جائے وقوع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو گھیرے لے لیا تاہم دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کھول دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی جس کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے ہے جو کھُتی پولیس چیک پوسٹ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button