جاپان کی 92 سالہ خاتون مشہورگیم’’ٹیکن 8‘‘ جیت کر ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کی فاتح بن گئیں

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)جاپان میں 92 سالہ خاتون مشہور ویڈیو گیم ’ٹیکن 8‘ جیت کر ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کی فاتح بن گئیں۔
بزرگ شہریوں کے درمیان ویڈیو گیم ٹورنامنٹس منعقد کرانے والی تنظیم ’دی کیئر ای اسپورٹس ایسوسی ایشن‘ نے 12ویں بائی اینوئل (سال میں دو بار منعقد ہونے والے) ٹورنامنٹ کے مکمل ہونے کا اعلان کیا جس میں 92 سالہ ہِساکو سیکائی پہلے نمبر پر رہیں۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ بزرگ شہریوں (جن کی عمر 73 سے 95 برس کے درمیان تھیں) نے حصہ لیا اور ون آن ون فارمیٹ پر ایک ٹیکن 8 میں ایک دوسرے کا سامنا کیا۔
کیئر ای اسپورٹس کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہونے والے فائنل مقابلے میں 92 سالہ ہساکو سیکائی نے 74 سالہ حریف گورو سُگیاما کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
ہساکو نے فائنل راؤنڈ میں مقابلے کے لیے کلاڈیو جبکہ گورو نے لِیلی کے کردار کا انتخاب کیا تھا۔



