93 فیصد پاکستانی عوام حکومت کی جنگ بندی کی کوششوں کے حامی ہیں: گیلپ سروے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93  فیصد عوام ، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور 80  فیصد امن کے لیے پر امید ہیں۔

8 اور 9 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام ، جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہے جبکہ 46 فیصد عوام نے کہاکہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہيں۔

سروے کے مطابق 93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے ، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پرزور حمایت کرتےہیں ، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔

سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہيں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا ، اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں جو امن کے لیے بہت زیادہ پرامید ہيں۔

مزید خبریں

Back to top button